: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
جے پور،6مارچ(ایجنسی) راجستھان کے جے پور میں فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی سے مار پیٹ کا معاملہ ٹھنڈا ہو چکا ہے. بھنسالی نے فلم کی شوٹنگ بھی راجستھان میں نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے. باوجود اس کے چتوڑ گڑھ میں واقع ملکہ پدمنی کے محل میں لگے تاریخی Mirrors آئینوں کو نامعلوم افراد نے توڑ دیا ہے.
چتوڑ گڑھ جانے والے سیاحوں کو گائیڈ ان آئینوں کے بارے میں بتاتے
تھے کہ تیرھویں صدی میں علاء الدین خلجی کو انہی آئینوں کے ذریعے ملکہ پدمنی کی جھلک دکھلائی گئی تھی. اس کے بعد ہی وہ ملکہ کے طور کا دیوانہ ہو گیا تھا.
چتوڑ گڑھ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ پرسنا نے بتایا کہ محکمہ آثار قدیمہ نے کوتوالی تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف پدمنی محل میں لگے تین آئینوں کو توڑنے کی شکایت درج کرائی ہے. انہوں نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے. فی الحال اس معاملے میں کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے.